ممبئی: حکومت مہاراشٹرا نے آج ممبئی ہائیکورٹ پر زور دیا کہ وہ ریپبلک ٹی وی اور دیگر نیوز چینلوں کو ہدایت دیتے ہوئے انہیں مبینہ ٹی آر پی ریگنگ اسکام سے باز رہنے کا حکم دے۔ یہ ٹی وی چینل مبینہ ٹی آر پی کے مسئلہ پر متوازی تحقیقات اور مقدمہ بازی چلا رہے ہیں۔ جسٹس ایس ایس سنڈھے اور ایم ایس کارنک کی بنچ نے تاہم حکومت مہاراشٹرا کی اپیل پر کوئی احکامات جاری نہیں کئے۔ ججس نے کہا کہ وہ اس مرحلہ پر اس کیس میں رپورٹ جاری کرنے سے باز نہیں رکھتے۔ مہاراشٹرا حکومت کی پیروی کرتے ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت سے کہا کہ یہ ٹی وی چینل متوازی تحقیقات کرتے ہوئے مقدمہ بازی چلا رہے ہیں اور عینی شاہدین کو طلب کرکے بیانات دیئے جارہے ہیں جبکہ یہ معاملہ عدالت میں زیردوران ہیں۔ کپل سبل نے کہا کہ تین چینلوں پر لوگوں کو بلا کر ان سے بیانات دلوائے جارہے ہیں۔