ریپ کی ایف آئی آر درج کرنے کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین سپریم کورٹ پہنچے، سپریم کورٹ نے جلد سماعت سے کیا انکار

   

نئی دہلی: بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر شاہنواز حسین نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے عصمت دری کی ایف آئی آر درج کرنے کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔ تاہم سپریم کورٹ نے سابق وزیر کی درخواست پر جلد سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے سماعت ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق شاہنواز کی جانب سے وکیل موہت پال نے چیف جسٹس این وی رمنا سے معاملے کی فوری سماعت کرنے کی اپیل کی تھی کہ اگر ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے تو یہ پٹیشن بے اثر ہو جائے گی۔ ان کی عوامی زندگی 30 سال ہے۔ لیکن سی جے آئی نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے سماعت کریں گے۔