ر30روزہ ترقیاتی پروگرام میں تاخیر پر سخت کارروائی کا انتباہ

   

سوریاپیٹ میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر کا خطاب

سوریاپیٹ /15 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر سوریاپیٹ ڈی اموئے کمار نے 30 روزہ منصوبہ پروگرام پر سنجیدگی سے عمل آوری کرنے اور ضلعی عہدیداران کو زیر التواء کاموں کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ۔ ضلع کلکٹر ڈی اموئے کمار نے کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں 30 روزہ مواضعات کی ترقی پر جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس تقریب میں ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کلکٹر ادئے کمار اور جوائنٹ کلکٹر سوریاپیٹ ڈی سنجیوا ریڈی تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے 30 روزہ دیہی منصوبہ پروگرام کے زیر التواء کاموں کی تاخیر پر برہمی ظاہر کی اور اس پر فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا ۔ تمام عہدیداران کو گرام پنچایت میں ہونے والی سرگرمیوں کی تفصیلات ضلع پنچایت دفتر تک روزانہ جمع کرنے کی ہدایت دی ۔ تحصیلداران اور ایم پی ڈی اوز کو گرام پنچایت میں ہونے والی سرگرمیوں پر پیش رو ہوکر باقاعدگی سے جانچ پڑتال کرنے کا مشورہ دیا اور ضلع کلکٹر نے مریالا ، ارواپلی ، نمیکل جیسے بڑے گرام پنچایت علاقے کی نشاندہی کرکے بازار کی سرگرمیوں کے اقدامات انجام دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ابھی تک ضلع میں 475 گرام پنچایت علاقوں میں 427 ڈمپنگ یارڈس اور 428 قبرستان کی نشاندہی کی گئی ہے اور زیر التواء کاموں پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔ آخر میں منڈل واری ہریتا ہارم EGS، IKP، SBM نرسری اور صاف صفائی وغیرہ پر جائزہ لیا گیا ۔ اس اجلاس میں زیڈ پی سی ای او وجیا لکشمی ، پی ڈی ڈی آر ڈی اے کرن کمار ، ڈی پی اویا چیا ، ایڈیشنل پی ڈی وینکٹ ریڈی ، تحصیلداران ایم پی ڈی اوز اور دیگر شامل تھے ۔