زبیر کے بینک کھاتوں کی جانچ ہوگی ای ڈی کا منصوبہ

   

نئی دہلی: ای ڈی نے دہلی پولیس سے درخواست کی ہے کہ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر سے متعلق ایف آئی آر ، ریمانڈ پیپرس اور اکاؤنٹ کے بارے میں معلومات حوالے کی جائے تاکہ تحقیقات شروع کی جاسکے ۔ دہلی پولیس نے کہا تھا کہ زبیر کے بینک کھاتوں میں کافی لین دین ہوئے ہیں ۔ ای ڈی پتہ چلانے کوشاں ہے کہ زبیر کے کھاتوں میں بڑی رقومات کا تبادلہ کہاں سے اور کیونکر ہوا ۔ دہلی ہائی کورٹ نے محمد زبیر کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی جانب سے پولیس کی تحویل میں بھیجنے کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا۔جسٹس سنجیو نرولا نے دہلی پولس سے کہا کہ وہ اس عرضی پر دو ہفتے کے اندر جوابی حلف نامہ داخل کرے ۔