زرعی قوانین کیخلاف کانگریس یاترا

   

نئی دہلی : کانگریس کے دہلی یونٹ کے قائدین اور ورکرس نے آج شمال مغربی دہلی کے دیہی حصوں میں کسان ادھیکار ٹریکٹر یاترا نکالی اور مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرعی شعبہ میں اصلاح کے حالیہ قوانین واپس لئے جائیں۔ دہلی کانگریس لیڈر پرویز عالم نے کہا کہ سینکڑوں کسانوں نے یاترا میں حصہ لیا۔