زرمبادلہ کے ذخائر 5.22 بلین ڈالر کم ہو کر 545.7 بلین ڈالر رہ گئے

   

ممبئی : غیر ملکی کرنسی اثاثوں، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر)، سونے کے ذخائر اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں کمی کی وجہ سے 16 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل ساتویں ہفتے 5.22 بلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ ذخائر اس ہفتے کم ہو کر 545.7 بلین ڈالر پر آگئے ، جبکہ پچھلے ہفتے یہ 2.23 بلین ڈالر کم ہو کر 550.9 بلین ڈالر پر آگئے تھے ۔ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 16 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 4.7 بلین ڈالر کم ہو کر 484.9 بلین ڈالر رہ گئے ۔ اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر میں 458 ملین ڈالر کی کمی ہوئی اور وہ کم ہو کر 38.2 بلین ڈالر پر آ گئے ۔وہیں زیر جائزہ ہفتے کے لیے 32 ملین ایس ڈی آر کی کمی سے 17.7 بلین رہ گیا۔ اس عرصے کے دوران آئی ایم ایف کے ذخائر 31 ملین ڈالر کم ہوکر 4.9 بلین ڈالر رہ گئے ۔