زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتہ بھی کمی

   

ممبئی، 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ملک کا غیر ملکی زر مبادلہ لگاتار دوسرے ہفتے گھٹتے ہوئے 2 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 69.72 کروڑ ڈالر گھٹ کر 428.95 ارب ڈالر رہ گیا۔ اس سے قبل 26 جولائی کو ختم ہوئے ہفتے میں یہ 72.71 کروڑ ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 429.65 ارب ڈالر پر تھا۔ریزرو بینک کے اعدا د و شمار کے مطابق 2 اگست کو ختم ہوئے ہفتے میں غیر ملکی زر مبادلہ کا سب سے بڑا جُز غیر ملکی کرنسی کا اثاثہ 63.30 کروڑ سے ڈالر 398.72 ارب ڈالر پر آگیا۔ اس دوران سونے کا ذخیرہ 16.64 کروڑ ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 25.16 ارب ڈالر پر رہا۔ اس ہفتے ریزرو بینک کے پاس ریزرو فنڈ 11.17 کروڑ ڈالر بڑھ کر 3.63 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ اسپیشل ڈرائنگ رائٹس 95لاکھ ڈالر کی گراوٹ میں 1.43 ارب ڈالر رہ گیا۔