زعفرانی کپڑوں کے خلاف ریمارک کرنے پر پرینکا گاندھی کو یوگی ادتیہ ناتھ کے دفتر سے وارننگ

,

   

لکھنو: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر تشدد و بربریت کرنے پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ احتجاجیوں کے خلاف انتقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی ادتیہ ناتھ زعفرانی لباس پہنتے ہیں جو بھگوان سے قریب مانے جاتے ہیں لیکن ہندو مذہب میں انتقام کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

پرینکا کے اس تبصرہ کے کچھ دیر بعد یوگی چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے دفتر سے ٹوئٹر پر ہندی میں ایک ٹوئٹ آیا ”بھگوا میں لوک کلیان“ یعنی زعفرانی رنگ میں عوامی فلاح ہے۔ ان کے دفتر سے مزید ٹوئٹس آئے ہیں۔ ان میں ایک ”یوگی ادتیہ ناتھ جی عوامی خدمت کیلئے زعفرانی لباس پہنتے ہیں۔ نہ صرف وہ یہ لباس پہنتے ہیں بلکہ اس کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔ زعفرانی لباس عوامی فلاح و بہبود و قوم کے لئے پہنی جاتی ہیں۔ یوگی جی کا مقصد صرف یہی ہے۔“

اس سے قبل اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر دنیش شرما نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرینکا گاندھی ان تمام تشدد کی حمایت کرتی ہیں جو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف یہاں کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی کو ہندو مذہب، زعفرانی لباس اور اس کی تہذیب کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پرینکا گاندھی اپنے ووٹ بنک کے لئے اس طرح کے تبصرہ کرتی ہیں۔