بلاوائیو ۔ ورلڈکپ کوالیفائرکے اہم میچ میں میزبانزمبابوے کو اسکاٹ لینڈ سے 31 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس شکست کے ساتھ ہی زمبابوے ورلڈکپ 2023 کیلیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگیا۔ جبکہ اسکاٹش ٹیم کی ورلڈکپ کھیلنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ سوپر6 کے اس اہم مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے اور زمبابوے نشانہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔