زمبابوے کا دورہ آسٹریلیا منسوخ

   

Ferty9 Clinic

ہرارے ۔کورونا وائرس کی وجہ سے ایک اور بین الاقوامیکرکٹ سیریز ملتوی ہوگئی۔ اگست میں مقرر زمبابوے کا دورہ آسٹریلیا ملتوی کردیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سیریزکے التوا میں بائیو سیکیورماحول کی فراہمی اور متعدد معاملات پرغور کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔زمبابوے سے سیریز ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا ستمبر میں انگلینڈ سے سیریز کیلئے پرامید ہے۔ واضح رہے کہ زمبابوے کو9 سے15 اگست کے دوران آسٹریلیا سے3 ونڈے پر مشتمل سیریزکھیلنا تھا۔