بلاویو: سری لنکا نے اتوار کو ورلڈ کپ کوالیفائر کے سوپر 6 مرحلے میں زمبابوے کو نو وکٹوں سے شکست دیکر اہم ٹورنمنٹ میں جگہ بنالی۔ میزبان زمبابوے نے ٹاس ہار کر بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا نے یہ نشانہ 33.1 اوور میں حاصل کر لیا اور اکتوبر۔نومبر میں ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔