پداپلی۔ سنگرینی ادارے کے تحت ضلع میں زیرالتواء اراضی حصول کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے اور آر اینڈ آر مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی پداپلی ضلع کلکٹر ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنہ نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ سنگرینی کے حدود میں اراضی حصول کے عمل پر بروز منگل ضلع کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں جائزہ اجلاس منعقد کیا۔اس اجلاس میں ضلع کلکٹر نے کہا کہ ریاست بھر میں اراضی کے حصول کے لئے ایک ہی طرز عمل اختیار کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سنگرینی ادارے کے تحت حاصل کردہ اراضی کے لئے کٹ آف تاریخ مختص کر تمام مستحقین کو آر اینڈ آر پیاکیج کے تحت معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ آر اینڈ آر پیاکیج سے متعلقہ مسائل انھوں نے عہدیداروں سے دریافت کیں۔آر جی 1 ، آر جی 2 اور آر جی 3 کے حدود میں جنگاوں ، موستیالا ، سْندیلّا مواضعات میں زیر التواء اراضی حصول کے عمل اور اکّے پلّی ، لکنا پور ، رچا پلی ، پدّم پیٹ ، منگلا پلی مواضعات میں آر اینڈ آر مسائل کی یکسوئی کے لئے کوشاں رہنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ ضلع ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا ، ضلع انچارج ڈی آر او کے۔ نرسمہا مورتی ، منتھنی ریوینو ڈویڑن آفیسر کرشنا وینی، ڈائریکٹر فائنانس اینڈ پراجکٹ پلاننگ بل رام نائک ، آر جی 1، آر جی2، آر جی 3 مینجرس، متعلقہ عہدیداران وغیرہ نے اس اجلاس میں شرکت کی۔
