کیف (یو این آئی ) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو اس بات کا خدشہ ہے کہ ان کے قریبی حلقے یا سیاسی گروپ میں ہونے والی ممکنہ بدعنوانیوں کی تحقیقات شروع ہو سکتی ہیں، جس سے ان کی حکومت کو سیاسی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق، یوکرین میں جاری جنگ کے دوران اندرونی احتساب اور شفافیت کے مطالبات میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس پس منظر میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر زیلنسکی کے قریبی مشیروں یا ساتھیوں کے خلاف تحقیقات ہوتی ہیں، تو اس کا اثر ان کی شبیہ اور عوامی اعتماد پر بھی پڑ سکتا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیلنسکی اور ان کی ٹیم داخلی سطح پر ایسے کسی بھی اقدام کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ان کے گروپ کو براہِ راست نشانہ بنا سکے ۔ اپوزیشن جماعتوں اور کچھ بین الاقوامی اداروں نے یوکرین میں خاص طور پر جنگی امداد اور مالی معاملات کے تناظر شفافیت کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا زیلنسکی ان خدشات کا سامنا کھلے دل سے کرتے ہیں یا اندرونی تحقیقات کو سیاسی دباؤ کے تحت روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔