حیدرآباد 15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبر آباد کے علاقہ گچی باؤلی میں لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ۔ آٹو میں سفر کر رہی ایک لڑکی کی دو افراد نے اجتماعی عصمت ریزی کی ۔ نصف شب کو یہ واقعہ مجید بنڈہ کے سنسان علاقہ میں پیش آیا ۔ لڑکی نے دو نوجوانوں پر عصمت ریزی کا الزام عائد کیا ۔ لڑکی آر سی پورم علاقہ سے آٹو میں سوار ہوئی اور جیسے ہی آٹو مجید بنڈہ پہونچا اس وقت تقریبا رات کے ڈھائی بجے رہے تھے ۔ آٹو کو سنسان علاقہ میں لیجا کر زیادتی کی گئی ۔ لڑکی ان کے چنگل سے فرار ہوکر پولیس اسٹیشن پہونچی اور شکایت درج کروائی گئی ۔ خاطیوں کی تلاش جاری ہے ۔