سائبر جرائم و منشیات مافیا کو مکمل ختم کرنے تلنگانہ کے نامزد ڈی جی پی کا عزم

   

حیدرآباد27ستمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے نامزد ڈی جی پی شیودھرریڈی نے کہا کہ وہ تلنگانہ کی پولیس کی ساکھ میں اضافہ کا وعدہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ سائبر جرائم اور منشیات کے مافیا کو مکمل ختم کریں گے ۔ انہوں نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے درمیان پولیسنگ پر اعتماد بڑھانے کی کوشش کریں گے ۔پولیس کے پیشہ سے انہیں بہت محبت ہے ۔ ریڈی نے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ وکالت کا پیشہ چھوڑ کر عزم و حوصلہ کے ساتھ سیول سروس کی تیاری کی اور آئی پی ایس حاصل کیا۔ شیودھر ریڈی نے کہا کہ ماونوازوں کا نظام تقریباً ختم ہو چکا ہے ۔