تل ابیب: اسرائیل نیراکٹ حملوں کی روک تھام کے لیے تیار کردہ ’آئرن ڈوم‘ سسٹم کی طرز پر تل ابیب’سائبر ڈوم‘ سسٹم تیار کیا ہے جس کا مقصد کسی بھی طرف سے ہونے سائبرحملے بالخصوص ایرانی سائبر حملوں کو روکنا ہے۔سرائایلی نیشنل انٹرنیٹ ڈائریکٹوریٹ میں بین الاقوامی تعاون کے سربراہ ایویرام اتسابا نے کہا کہ یہ ایک خاموش اور پوشیدہ جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں اسرائیل نے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے غزہ میں حماس کا مقابلہ کیا ہے وہیں اسے خطے میں ایران اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے سائبر حملوں میں بھی نمایاں اضافہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کا دعوی تھا کہ اب تک کوئی حقیقی نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔