سائبر دھوکہ دہی سے بچنے چوکسی ضروری

   

میدک میں شعور بیداری پروگرام جاری ، ضلع ایس پی کا بیان

میدک : ضلع ایس پی میدک روہنی پریہ درشنی نے کہا کہ پولیس کی جانب سے مختلف دیہاتوں میں کلاکاروں کے پروگرام کے ذریعہ عوام میں سائبر دھوکوں ، آن لائن دھوکوں ، بچپن کی شادیوں کے نقائص ، نشیلی ادویات کے استعمال کے نقصانات توہمات ، ٹریفک قواعد اور محکمہ پولیس کے چند اہم قانونی معلومات کی فراہمی سے متعلق شعور بیداری کی جارہی ہے ۔ اس کے تحت میدک کے جانکم پلی میں کلابردھنم کی ٹیم کے پروگرامس منعقد کئے گئے ہیں ۔ ضلع ایس پی روہنی نے عوام کو باخبر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کی جانب سے لونس کی اجرائی ، آن لائنس خریدی پر ڈسکاونٹ ، کم شرحوں پر چیزوں کی سربراہی سے متعلق فون کالس آرہے ہیں عوام کو احتیاط برتنی چاہئے ۔ اگر کوئی بھی شخص ان دھوکوں کا شکار ہوجائے تو ڈائیل 100 پر کال کرنا چاہئے ۔ اس طرح انہوں نے عوام سے کہا کہ اگر کہیں کٹکھا ، گانجہ کے کاروبار ہونے کی اطلاع ہوتو ڈایئل 100 پر مطلع کریں۔ اطلاعات دینے والوں کے نام پوشیدہ رکھے جائیں گے ۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ اپنی کاریں یا بائیکس یا کوئی بھی گاڑی ہو رفتار اوسط رکھیں اور اپنا تحفظ کیا کریں ۔ ہیلمیٹ پہنا کریں ۔ کار میں سیٹس بیلٹ لگایا کریں ۔ اس پروگرام میں میدک رورل انسپکٹر سرکل وجئے AHTU سب انسپکٹر مسٹر ملیا گرام سرپنچ سنگمیش ، ایم پی ٹی سیز ، نائب سرپنچ گاؤں کے نوجوان مرد و خواتین کلابرندھم کے ٹیم کے افراد پولیس اہلکار ، ہوم گارڈس ، سرینواس ، جناردھن ، شی ٹیم کی محترمہ گنگامنی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔