نئی دہلی، 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) جدید ٹکنالوجی اور آئی ٹی کے موجودہ دور میں جہاں فوائد ہیں وہیں نقصانات بھی ہیں ۔ ہیکر نے ایک سائنسدان کے بینک کھاتے سے ساڑھے نو لاکھ روپے نکال لئے ہیں۔ہیکنگ کے شکار سائنسداں آر کے سنگھ نئی دہلی کی پالم کالونی میں رہتے ہیں اور دہلی یونیورسٹی کیمپس میں واقع ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں سینئر سائنس دان ہیں۔ ڈاکٹر آر کے سنگھ نے دہلی یونیورسٹی کے آئی سی آئی سی آئی اکاؤنٹ کے علاوہ اپنی رہائش کے نزدیک واقع ایکسس بینک اکاؤنٹ میں اپنی ساری جمع پونجی رکھی تھی۔