سائیتوآکیرا جاپان کی میری ٹائم فورس کے نئے سربراہ

   

ٹوکیو : جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے نئے سربراہ سائیتو آکیرا نے منصب سنبھال لیا ، این ایچ کے، کے مطابق جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے سربراہ ساکائی ریو نے چیف آف اسٹاف کے عہدے سے استعفی دے دیا جن کی جگہ سائیتو آکیرا نے منصب سنبھال لیا ۔گزشتہ ہفتہ، وزیر دفاع کی ہارا مِنورو نے میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ خصوصی نامزد کردہ رازوں اور فورس کے غوطہ خوروں کی جانب سے دھوکہ دہی کے ذریعہ الائونس کی رقوم کی وصولی کے متعدد غیر قانونی اور نامناسب واقعات کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ وزارتِ دفاع میں منعقد ہ تقریب میں مستعفی ہونے والے سابق سربراہ نے نئے سربراہ سائیتو سے ایم ایس ڈی ایف میں اصلاحات کرنے کو کہا۔ نئے سربراہ سائیتو نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بے ضابطگیوں کے معاملہ سے مناسب طریقہ سے نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے ارد گرد سیکوریٹی کے ماحول کے تناظر میں مزید وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔