سابق ایم ایل اے کے پارٹی بدلنے سے مقابلہ ہوا دلچسپ

   

سنت کبیر نگر: انتخابی موسم میں لیڈروں کے پارٹی بدلنے کا کھیل لگاتار جاری ہے ۔ اسی ضمن میں سنت کبیر نگر ضلع کے پرانے بی جے پی دگوجئے نارئن چترویدی عرف جئے چوبے ، جو سال 2022 میں سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے تھے ۔ لوک سبھا الیکشن کے دوران دوبارہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔چترویدی نے بی جے پی سے بغاوت کرکے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2022 میں سنت کبیر نگر ضلع کے خلیل آباد اسمبلی حلقہ سے ایس پی امیدوار کے طور پر دوسرے نمبر پر رہے تھے ۔ سابق ایم ایل اے جئے چوبے نے حال ہی میں لوک سبھا حلقہ سنت کبیر نگر سے امیدوار نہ جانے سے ناراض ہو کر ایس پی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے بی ایس پی میں شامل ہونے کا عندیہ دیا تھا، لیکن بی ایس پی کی جانب سے اپنے امیدوار کا اعلان کرنے کے بعد، بڑی الجھن کے درمیان، انہوں نے بی جے پی میں واپسی کا فیصلہ کیا اور آج ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک اور دیگر سینئر لیڈروں کے سامنے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ چوبے کی گھر واپسی سے لوک سبھا حلقہ سنت کبیر نگر کی سیاسی صف بندی کافی دلچسپ ہوگئی ہے ۔