کلواکرتی۔ کلواکرتی منڈل کے مارچل گرام پنچایت کے رہنے والے سابق ایم پی پی مادھو یا کا کل رات ان کے مکان میں دیہانت ہوگیا۔ انہوں نے سابق میں کئی ایک عہدوں پر فائز رہتے ہوئے عوام کی خدمت انجام دی۔ مادھویا کے دیہانت کی خبر عام ہوتے ہی قائدین اور عوام کا تانتا بندھ گیا۔ ایم پی پی راملو، ایم ایل اے وجئے پال یادو ، چیرمین ایڈما ستیم، مارکٹ چیرمین بالیا اور دیگر نے آخری دیدار کیا۔
موٹر سیکل سے گر کر
خاتون ہلاک
حسن آباد۔ضلع سدی پیٹ کے چیریال گاؤں کے مضافات میں واقع گرجہ کنٹہ برج پر موجود خطرناک گڑھے میں موٹر سیکل کے بے قابو ہوکر گرجانے کے نتیجہ میں آج دوپہر کرشک نگر کی 50 سالہ خاتون مانیماں برسر موقع ہلاک ہوگئی جبکہ موٹر سیکل چلانے والا پرشانت چوٹ لگنے کے سبب شدید زخمی ہوکیا اور چیریال دواخانہ میں ہنوز زیر علاج ہے۔ سب انسپکٹر چیریال جے موہن بابو نے بتایا کہ مہلوک خاتون اپنے فرزند کے ہمراہ سدی پیٹ ٹاون سے واپس ہورہی تھی کہ دوپہر میں ہوئی شدید بارش کے دوران موٹر سیکل بے قابو ہوکر گڑھے میں گرگئی اور مانیماں ہلاک ہوگئی۔ چیریال پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے۔
مدور میں کچرہ دانوں کی تقسیم
حسن آباد۔مدور منڈل کے مختلف مواضعات کو کچرا و گندگی سے پاک رکھنے کی غرض سے سرسبز و شاداب بنانے کی خاطر عوام کو ضلع پریشد بجٹ سے پلاسٹک کے کچرہ دان فراہم کئے جارہے ہیں۔ ضلع پریشد چیف ایگزیکیٹو آفیسر شراون کمار نے آج مدور منڈل کے مواضعات ریپرتی ، نرسیا پلی ولمپٹلہ میں منعقدہ علحدہ تقاریب میں عوام کو کچرہ دان تقسیم کئے نیز عوام کو خشک گھریلو کچرا اور تر گھریلو کچرا علحد علحدہ طور پر جمع کرنے و مقامی گرام پنچایت عملے کے حوالے کرنے کا مشورہ دیا۔