سابق جاپانی وزیر اعظم کی میت ٹوکیو پہنچا دی گئی

   

ٹوکیو ۔ سابق جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کی میت کو ٹوکیو منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ گزشتہ روز انہیں نارہ شہر میں اس وقت گولیاں ماری گئیں تھیں، جب وہ اپنی ایک انتخابی مہم میں شریک تھے۔ بعد آزاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔ 67 سالہ آبے کی ناگہانی ہلاکت پر عالمی سطح پر ایک سوگ کا عالم ہے۔ جاپان کی سیاست میں آبے کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔