سابق رکن اسمبلی میڑچل سدھیر ریڈی کی کانگریس میں شمولیت

   

حیدرآباد۔/18 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) میڑچل کے سابق رکن اسمبلی ایم سدھیر ریڈی نے آج کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے سدھیر ریڈی کی قیامگاہ پہنچ کر ملاقات کی اور انہیں پارٹی کا کھنڈوا پہناکر کانگریس میں شامل کیا۔ اس موقع پر سدھیر ریڈی کے حامیوں کی کثیر تعداد مجالس مقامی کے نمائندے موجود تھے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ سدھیر ریڈی کا کانگریس میں دلی خیرمقدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلی سے دہلی سے پہنچانے میں میڑچل اسمبلی حلقہ کا اہم رول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ علاقہ کے عوام کے ہمیشہ شکر گذار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے تلنگانہ میں عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان پر بہر صورت عمل کیا جائے گا۔ ملکاجگیری پارلیمانی حلقہ کے تحت 7 اسمبلی حلقہ جات میں کانگریس پارٹی کا پرچم لہرائے گا۔
انہوں نے کہاکہ سدھیر ریڈی کو کانگریس میں مناسب مقام دیا جائے گا۔ اسی دوران کوڑنگل اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد بی آر ایس قائدین نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی سے ملاقات کے بعد ان قائدین نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔