کانگریس کا اندورنی انتشار اور اختلاف ایک بار پھر کھل کر سامنے آنے لگا ہے۔ سابق مرکزی وزیر کپل سبل کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو خط لکھا ہے۔ خط کے مطابق غلام نبی آزاد نے اپنے خط میں سونیا گاندھی سے فوری طور پر کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے کو کہا ہے۔ غلام نبی آزاد سے پہلے کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے جلد از جلد کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ بدھ کو جی-20 لیڈران کی طرف سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپل سبل نے سوال اٹھایا تھا کہ پارٹی میں صدر بھی نہیں ہے، جب صدر ہی نہیں ہے تو فیصلے کون لے رہا ہے۔