اسلام آباد:سابق صدرِ پاکستان ممنون حسین کا کل علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور 2 ہفتوں سے خانگی ہاسپٹل میں زیرعلاج تھے۔ممنون حسین کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 3 بیٹے شامل ہیں، وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر قائدین میں سے تھے اور 2013ء سے 2018ء تک صدرِ پاکستان کے عہدے پر فائز رہے۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وہ پاکستان کے بارہویں صدر ہیں ۔ جس وقت نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم تھے۔ آگرہ میں اُن کے رشتہ داروں نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔