سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کو بلاول کی حمایت

   

اسلام آباد : پاکستان کے سب سے کمر عمر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے دورہ روس کی حمایت کرتا ہوں۔ انہیں نہیں معلوم تھا کہ ماسکو پہنچتے ہی ان کا میزبان ملک، یوکرین پر حملہ کر دیگا۔ پاکستان کو اس طرح کے بے گناہ اقدام کی سزا دینا انتہائی غیر منصفانہ اقدام ہو گا۔ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا تھا ، میں ان کے دورہ روس کا دفاع کرتا ہوں اور دورہ روس پر پاکستان کو قصور وار ٹھہرانا درست نہیں ہے۔’’ہم کسی جارح کی طرف داری نہیں کرنا چاہتے ہیں اور کسی تنازع کاحصہ نہیں بننا چاہتے۔ ہم جنگ دیکھ دیکھ کر تھک چکے ہیں۔