کوالالمپور : ملائیشیا کے تقریباً 100 سالہ سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کے معاون نے جمعرات کو بتایا ہے کہ انہیں مسلسل کھانسی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔صوفی یوسف نے کہا کہ مہاتیر کا اگلے چند دنوں تک علاج متوقع ہے۔دو مرتبہ کے سابق وزیر اعظم مہاتیر گذشتہ ہفتے 99 برس کے ہو گئے۔وہ حالیہ برسوں میں دل کے کئی مسائل کا شکار ہوئے ہیں اور ان کی بائی پاس سرجری ہوئی ہے۔اس سال کے شروع میں انہوں نے تقریباً تین ماہ ہسپتال میں گذارے۔10 جولائی 1925 کو پیدا ہونے والے مہاتیر نے دو بار وزیر اعظم کے طور پر کام کیا۔ پہلی بار 1981 سے 2003 تک ملک کے چوتھے قومی رہنما کے طور پر اور پھر 2018 سے 2020 تک 92 سال کی عمر میں دوسری بار وزیرِ اعظم رہے