سابق چیف منسٹر کیرالا اومن چنڈی کا دیہانت

   

ترواننت پورم: کیرالا کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اومن چنڈی کا طویل علالت کے بعد منگل کی صبح 4.25بجے بنگلورو کے چنمایا ہاسپٹل میں دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر 80 سال تھی۔چنڈی کے بیٹے نے فیس بک پوسٹ میں اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اپپا کا دیہانت ہو گیا ہے ۔سابق وزیر اعلیٰ گزشتہ کئی ماہ سے بنگلورو میں زیر علاج تھے ۔چنڈی کے پسماندگان میں اہلیہ مریمما اومین، بیٹیاں اچو اومن اور ماریہ اومن اور بیٹا چنڈی اومین ہیں۔ دو مرتبہ بطور چیف منسٹر ریاست کے لوگوں کی خدمت کرنے والے چانڈی کیرالا میں کانگریس کا سب سے مقبول چہرہ تھے ۔