سابق چیف منسٹر گجرات کیشوبھائی پٹیل کا دیہانت

   

Ferty9 Clinic

احمدآباد؍ نئی دہلی: گجرات کے سابق وزیراعلی کیشوبھائی پٹیل کا آج یہاں دیہانت ہوگیا۔وہ 92 برس کے تھے ۔ آج صبح سانس لینے میں دقت ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا،جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔ کچھ وقت پہلے وہ کورونا سے متاثر ہوگئے تھے لیکن وہ ٹھیک ہوگئے تھے ۔ انہیں 30 ستمبر کو ہی سون ناتھ مندر ٹرسٹ کے دوبارہ صدر منتخب کیا گیا تھا۔وزیراعظم نریندر مودی نے پٹیل کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اپنے تعزیت پیغام میں انہیں سماج کے ہر طبقے کیلئے کام کرنے والا رہنما بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گجرات اور گجراتیوں کے خود مختار بنانے کیلئے قربانی کے جذبے سے کام کیا۔ مودی نے کہا کہ پٹیل نے جن سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے گجرات کے ہر کونے کا سفر کیا۔