سابق گورنر عزیزقریشی نے دیا اکلیش کو بڑا مشورہ ،کہا کہ ہاردک پٹیل اور عمیق جامعی کو بھی ٹکٹ دی جائے

,

   

اترا کھنڈ اور اتر پردیش کے سابق گورنر عزیز قریشی نے ایس پی سربراہ اکلیش یادو کی جم کر تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک قابل لیڈر ہیں یہ سماج وادی پارٹی کو بہت آگے تک لے جائینگے، ۲۰۱۹ کے انتخابات کے پیش نظر ایس پی بی ایس پی اتحاد کا پورا کریڈٹ اکلیش کو دیا ہے ۔ تا ہم انہوں نے اس وقت کانگریس کو بھی ساتھ لینے کی ہدایت دی ،اور کہا کہ کانگریس کو کنارہ کش کرنا چوک ہوگی ۔
عزیز قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں اکلیش کے ساتھ حالیہ ملاقات میں ی بھی ہدایت دی تھی کہ وہ ہاردک پٹیل اور عمیق جامعی جیسے لوگوں کو ٹکٹ دیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اکلیش نے ان باتوں کا کیا جواب دیا؟ انکا کہنا تھا کہ انکا جواب مثبت میں تھا مجھے یقین ہے کہ وہ میرے مشورے کا خیال رکھیں گے۔
(سیاست نیوز)