سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی عدالت میں پیشی، ملزمین گواہوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں: جمعیۃ علمائے ہند

   

عدالت کی سختی کے سبب کئی ماہ بعد 29/ ستمبر 2008 کو گنجان مسلم آبادی والے شہر مالیگاؤں میں رونما ہونے والے بم دھماکے جیں چھ لوگوں کی موت اور سو سے زائد زخمی ہو ئے تھے، اس معاملے کی کلیدی ملزمہ و رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر ممبئی سٹی سول اینڈ سیشن عدالت میں قائم خصوصی این آئی اے عدالت میں کل پیش ہوئی۔واضحً رہے کہ یہ قانونی لڑائی جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر لڑی جارہی ہے اور دیگر مقدمے کی طرح اس مقدمے پر مولانا مدنی کی نظر ہے۔ جمعیۃ علمائے ہند سیکڑوں مقدمات لڑ رہی ہے۔ مولانا مدنی نے متعدد بار کہا ہے کہ بے قصور لوگوں کی قانونی لڑائی ان کے بری ہونے تک لڑیں گے۔ اور قصورواروں کو سزا دلانے تک ہماری قانونی لڑائی جاری رہے گی ـپرگیہ سنگھ ٹھاکر کل چل کر کمرہ عدالت میں داخل ہوئیں اور انہوں نے جج سے کہا کہ ان کا ممبئی کے مشہور کوکیلا بین اسپتال میں علاج چل رہاہے لہذا وہ عدالت میں روزانہ آنے سے قاصر ہیں، اس سے قبل وہ وہیل چئیر پر آئی تھیں اور عدالت سے درخواست کی تھی کہ اس کی صحت ناساز ہے لہذا اسے عدالت میں روزانہ حاضر رہنے سے مشتثنی قرارد یا جائے