سارا علی خان نے کی وارانسی کی مندر میں گنگا آرتی کی پوجا ۔

,

   

وارانسی: بھوپال کے نواب خاندان سے تعلق رکھنے والی سارا علی خان نے وارانسی کے کاشی میں خصوصی پوجا کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی ماں امریتا سنگھ بھی تھیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر کچھ ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارا علی خان اپنی ماں امریتا سنگھ کے ساتھ پوجا کررہی ہیں۔ ان کے سامنے ایک تھالی آگ بھی ہے اسے وہ اپنے دونوں ہاتھ جوڑ کر نمستے کی طرح کررہی ہے۔

https://www.instagram.com/p/B9w6k2MBkef/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

ان کے ساتھ بازو کھڑا ایک پنڈت پوجا کے منتر پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد وہ پنڈت انہیں پرساد کے نام پر اس تھالی میں سے نکال کر کچھ دیتا ہے۔سارا علی خان کا اس طرح وارانسی کی مندر آنے سے مقامی پنڈت سخت ناراض اور اعتراض کیا۔

کاشی وکاس کے سکریٹری چندر شیکھر کپور نے خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ اداکارہ کا اس مندر میں آنا اس مندر کے قواعد کی مبینہ خلاف ورزی اور یہاں کی روایات کے بالکل خلاف ہے۔ انہوں نے مندر کے حفاظتی اقدمات پر سوال اٹھائے او رکہا کہ مندر کے بورڈ پر صاف طو رپر لکھا ہواہے کہ ”غیر ہندو کا آنا منع ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ پنڈت اچھا نذرانہ و نام و شہرت کیلئے قواعد کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ چندر شیکھر نے بتایا کہ اداکارہ کے مندر احاطہ میں داخلہ کی جانچ کی جانی چاہئے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ مندر کے ایک پنڈت نے اداکارہ سارا علی خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ماں ہندو ہیں اور و ہ اپنی ماں کے ساتھ وہاں آئی تھیں ۔

https://www.instagram.com/p/B9w6Oj3hoDh/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

ایک اور پنڈت راکیش مشرا نے بتایا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ وہ (سارا علی خان) ایک مسلمان کے ہونے کے باوجود ہندومذہب سے کافی لگاؤ ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ سارا علی خان، بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی ہے۔ وہ معروف کرکٹر نواب منصور علی خان پٹوڈی کی پوتی ہے۔ سیف علی خان او رامریتا سنگھ میں علیحدگی ہونے کے بعد سے وہ اپنی ماں امریتا سنگھ کے ساتھ رہتی ہے۔ سارا علی خان کے بھائی کا نام ابراہیم علی خان ہے۔ سارا علی خان نے سمبا، کیدارناتھ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔