سازش کا ہر کردار اور ہدف آشکار، آئندہ لائحہ عمل کا جلد فیصلہ :عمران

   

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سازش کا ہر کردار اور ہدف آشکار، آج کے احتجاج میں آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کرینگے،سازش سے حکومت پر قابض ہونیوالا لشکر اپنی چوری بچانے کیلئے قوم کا مستقبل دا ئوپر لگا رہا ہے۔عوام پرظلم برداشت نہیں کرینگے، فاٹا انضمام رول بیک کرنیکی مزاحمت کرینگے،حکومت عوامی اعتماد کھو بیٹھی ، آج کے احتجاج میں قوم کیساتھ ملکر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرینگے، حکومت ظلم و جبر اور طاقت سے عوام کو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتی ہے۔پچھلے دو ماہ کے واقعات نے سازش کے ہر کردار اور اسکے اہداف پوری طرح آشکار کردیا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کراچی ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ پراظہاربرہمی بھی کیا۔اجلاس میں حکومتی سطح پر سرکاری وسائل سے سماجی بہبود کے صف اول کے اداروں کیخلاف پراپیگنڈہ مہم کی بھی مذمت کی گئی ، اجلاس میں فیٹف سے نکلنے کیلئے بھرپور محنت کرنے اور پاکستان کو یہ سنگِ میل دلوانے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کی گئی جبکہ حکومت کی جانب سے معیشت کی تباہی ، عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے ، بجلی، تیل اور گیس کی قیمتوں میں عمران خان کی کال پر ملک گیر احتجاج پر بھی تبادل خیال کیا گیا۔