حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز پولیس نے سافٹ ویئر انجینئر کو مبینہ طور پر زدوکوب کرنے اور اسے لوٹنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پی راگھاویندرا جو اتوار کی رات مادھاپور میں فلم دیکھ کر گھر واپس ہورہا تھا، جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 کے پاس ایک آٹو جو غلط راستہ سے آرہا تھا، اس کی گاڑی کو ٹکر ماردی۔ راگھاویندرا اور آٹو ڈرائیور میں بحث ہوئی جس کے بعد آٹو ڈرائیور کا ساتھی بھی آگیا اور دونوں نے راگھاویندرا کو لوہے کی سلاخ سے حملہ کرتے ہوئے اس کے پاس موجود 6 ہزار روپئے لے کر فرار ہوگئے۔ دونوں کی شناخت ویرپا نائک اور زبیر کے طور پر کی گئی۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ش