سال نو تقریب میں ٹی ہریش راؤ کی شرکت

   

ظہیرآباد2/ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد میں سابق ریاستی وزیر ٹی ہریش راو رکن اسمبلی سدی پیٹ نے دورہ کرتے ہوئے مختلف پروگرامس میں حصہ لیا اور کیک کاٹا سال نو کی تقاریب میں شرکت کرکے عوام نے بی آریس قائدین کو سال نو کی مبارکبادی پیش کی سابق ریاستی وزیر ہریش راو نے کہا کہ بحگ سال عوام کیلئے خوشحالی لائے رکن اسمبلی کے مانک راو نے سابق ریاستی وزیر ہریش راو کو گلدستہ پیش کرکے نئے سال کی مبارکباد دی اور کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی ہمیشہ بڑی بڑی تقاریر کرتے ہیں مگر عملی کام ندار دہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے عوام سے 6ضمانتوں کے وعدوں پر عمل آوری کرنے کا وعدہ کرکے ا قتدار حاصل کیا تھا ان وعدوں پر حکومت کوئی اقدامات نہیں کررہی۔اس موقع پر سینئر بی آریس قائد سید محی الدین سابق ٹاون صدر بی آریس محمد علی گنڈپا علی علیم شیخ وحید ذاکر مرتضی اشوک سیری زبیر ویگر موجود تھے۔