سال نو پر گورنر اور چیف منسٹر کی مبارکباد

   

راج بھون میں آج عوامی دربار
حیدرآباد ۔ 31 ڈسمبر ( این ایس ایس ) آندھراپردیش اور تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سال نو کے موقع پر دونوں تلگو ریاستوں کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئیہ ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی نیک نمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ گورنر نرسمہن یکم جنوری کو 4:30 بجے تا 5:30 شام راج بھون کے دربار ہال میں عوام اور مختلف شعبہ ہائے حیات کے اہم شخصیات سے روایتی ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد اور خیرسگالی کا تبادلہ کریں گے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے پیغام مبارکباد میں ریاستی حکومت کی فلاحی و ترقیاتی اسکیمات کے ثمرات کو ریاست کے ہر فرد تک پہنچانے کی خواہش کا اظہار کیا اور نئے سال 2019ء میں عوامی امنگوں کی تکمیل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔