بنگلورو۔ 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ممتاز ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ بیٹے کی پیدائش کے باعث اس سال کے اواخر تک کھیلوں میں واپسی کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ 32 سالہ ثانیہ نے آخری مرتبہ اکتوبر 2017ء میں چائنا اوپن ٹائٹل کھیلا تھا جہاں پر ان کے گھٹنے میں چوٹ کے باعث وہ مقابلوں سے باہر ہوگئی تھیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ثانیہ کو ایک لڑکا پیدا ہوا تھا اور اب وہ کھیلوں میں دوبارہ واپسی کیلئے ٹریننگ حاصل کریں گی۔ اخبار ’’ہندو‘‘ کی جانب سے منعقدہ ’’ہڈل‘‘ پروگرام میں انہوں نے کہا کہ آئندہ دس دنوں میں ان کا ٹرینر آنے والا ہے، وہ اپنا وزن کم کرچکی ہیں اور ٹینس کی خصوصی ٹریننگ حاصل کریں گی۔