سامنت گوئل نئے سربراہ ’را‘

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) سامنت گوئل جو بالاکوٹ فضائی حملہ کی منصوبہ بندی کرنے والے کلیدی اشخاص میں رہے ، انہیں ہندوستان کی بیرونی جاسوس ایجنسی ریسرچ اینڈ انالیسیس ونگ (را) کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نریند رمودی زیرقیادت کابینی تقررات کمیٹی نے ماویسٹوں اور کشمیری امور کے ماہر اروند کمار کو انٹلیجنس بیورو کا ڈائرکٹر بھی مقرر کیا ۔

جئے شری رام نہ بولنے پر ٹرین سے ڈھکیل دیئے جانے والوں کو معاوضہ
کولکتہ ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے ان تین لوگوں کیلئے آج معاوضہ کا اعلان کیا جنہیں شہر میں ایک ٹرین سے اس لئے ڈھکیل دیا گیا کہ انہوں نے مبینہ طور پر جئے شری رام بولنے سے انکار کیا تھا۔ ایک مدرس اور دو دیگر افراد اس واقعہ میں زخمی ہوئے۔ فی کس 50 ہزار روپئے معاوضہ کا اعلان کیا گیا۔