کرائسٹ چرچ ۔26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کو دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ میں بھی شکست دیکر دو میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو پہلے ٹسٹ میچ مین شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
جوکووچ دوسرے مرحلے میں داخل
دبئی۔26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سربیا کے نواک جوکووچ تیونس کے مائک جزیری کو 6-1، 6-2 سے شکست دے کر دبئی ٹینس چمپئن شپ کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔