تخمینی لاگت 1,764 کروڑ ، ریلوے بورڈ کو رپورٹ کی پیشکشی ، نصف اخراجات کی ریاستی حکومت پر ذمہ داری
حیدرآباد :۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے پٹن چیرو اور میدک کے درمیان ریلوے پراجکٹ کے لیے سروے مکمل کرلیا ہے ۔ 1764 کروڑ روپئے کے مصارف کا تخمینہ تیار کرتے ہوئے رپورٹ ریلوے بورڈ کو پیش کردیا ۔ ان تجاویز کو ریلوے کے بلو بک میں بھی اندراج کردیا گیا ہے ۔ اگر ریاستی حکومت دباؤ بناتی ہے تو ریلوے بجٹ سیشن میں منظوری ملنے کا قوی امکان ہے ۔ بشرطیکہ یہ ہے کہ نصف اخراجات ریاستی حکومت کو برداشت کرنا ہوگا ۔ اس نئے پراجکٹ کے لیے مرکزی حکومت نے 2 سال قبل ہی مثبت ردعمل کا اظہار کیا تھا ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے انجینئرنگ اینڈ ٹریفک نے سروے مکمل کرلیا ہے ۔ اس نئے پراجکٹ پر 1,764.92 کروڑ روپئے کے مصارف ہیں اگر ریلوے بجٹ میں اس کو منظوری دی جاتی ہے تو فائنل لوکیشن سروے کے لیے راہ ہموار ہوگی ۔ ریاست تلنگانہ کے متحدہ اضلاع کا جائزہ لیں تو ریلوے لائن میں ضلع میدک کافی پیچھے ہے ۔ سارے ایشیاء میں سب سے بڑی صنعتی علاقہ پٹن چیرو ہے ۔ اس کو ریلوے لائن سے جوڑنے کا طویل عرصہ سے مطالبہ ہے ۔ تیزی سے ترقی کرنے والے سنگاریڈی کو ملاتے ہوئے میدک تک نئی ریلوے لائن بچھانے پر شمال ۔ جنوب کو جوڑنے کے لیے متبادل ریل راستہ دستیاب ہوگا ۔ جس سے ریلوے ٹریفک کا مسئلہ بھی حل ہوگا ۔ اس کے لیے جوگی پیٹ کے سینئیر قائد گنگا جوگی ناتھ ریلوے سادھنا سمیتی کے نام سے برسوں سے تحریک چلا رہے ہیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر تک ملاقات کرتے ہوئے ریلوے پراجکٹ کے لیے نمائندگی کی ہے ۔ بلآخر 2018-19 کے بجٹ میں اس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے سروے کرنے کی ہدایت دی تب کہ ریلوے بجٹ بلو بک میں اس تجویز کو جگہ دی گئی ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے سروے مکمل کرتے ہوئے 31 دسمبر کو ایک رپورٹ ریلوے بورڈ کو پیش کردیا ۔ ریلوے بجٹ کے موقع پر دو بکس رہتے ہیں ۔ فائنل پراجکٹس کی تفصیلات پنک بک میں جبکہ عارضی پراجکٹس کی تفصیلات بلو بکس میں درج ہوتی ہیں ۔ پنک بکس میں شامل رہنے والے پراجکٹس کا کام تاخیر سے ہونے پر بھی جاری رہتا ہے ۔ بلو بک میں درج کردہ پراجکٹس ریلوے بورڈ کی جانب سے لیئے جانے والے فیصلوں پر انحصار کرتا ہے ۔ پٹن چیرو ۔ میدک سے متعلق 95 کیلو میٹر پراجکٹ کی تفصیلات بلو بک میں ہے ۔ آئندہ بجٹ میں انہیں پنک بک میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ریاستی حکومت 50 فیصد اخراجات برداشت کرنے کے لیے مثبت ردعمل کا اظہار کرتی ہے تو اس پراجکٹ پر پیشرفت ممکن ہوسکتی ہے ۔ ریاستی حکومت اس پراجکٹ کے لیے اپنی رضا مندی کا اظہار کرتی ہے ۔ ریلوے بورڈ ہمدردانہ غور کرے گی ۔ اگر دونوں طرف سے اتفاق رائے پیدا ہوتا ہے تو ریل وٹی ناگولا پلی ۔ چیریال ۔ سنگاریڈی ۔ کورپل ۔ سائی بان پیٹ ۔ جوگی پیٹ ۔ چٹکول ۔ کورپاک ، پوڈچناپلی ، گھن پور سے ہوتے ہوئے میدک پہونچے گی ۔۔