سبحان بیکری پیش کرتے ہیں دم کے روٹ

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : سبحان بیکری جو نامپلی میں واقع ہے ۔ حیدرآباد میں بہترین دم کے روٹ پیش کرنے کے لیے مشہور ہے ۔ سبحان بیکری کے دم روٹ حاصل کرنے کے لیے لوگ دور دراز علاقوں سے اس بیکری پر پہنچ کر تغذیہ سے بھر پور روٹ حاصل کرتے ہیں ۔ جن میں تغذیاتی عنصر اور ذائقوں کا ایک خوشگوار مرکب موجود ہوتا ہے ۔ یہ ایک روایتی حیدرآبادی ٹریٹ ہے جس کی تیاری میں سادہ اور لازمی اجزا ، جیسے سوجی ، زعفران ، گھی ، کشمش اور خشک میوہ جات استعمال ہوتے ہیں ۔ دم کے روٹ کی اصل ایک عظیم مقصد سے ملتی ہے ۔ یہ ان سپاہیوں کے اعزاز کے طور پر بنایا گیا تھا جنہوں نے بھوک ، پیاس برداشت کرتے ہوئے جنگیں لڑیں ۔ یہ خصوصی ٹریٹ ایک سخت روٹی کی طرح تھی جسے دنوں تک لیجانے کے لیے تیار کیا گیا تھا اور بنانے والوں کا مقصد اس تاریخی دور اور دی گئی قربانیوں سے متعلق احساس پیدا کرنا ہے ۔ دم کے روٹ کی تیاری میں وقت اور محنت درکار ہوتی ہے اور لوگوں کو دم کے روٹ کا انتظار رہتا ہے ۔ تازہ پکی ہوئی یہ کوکیز آپ کے منہ میں آسانی سے گھل جائیں گی ۔ ہر کترنے کے ساتھ ایک لذت بخش کرکراپن پیش کریں گے جو آپ کو مزید کی خواہش پر ابھارے گا ۔۔