سب انسپکٹر 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

   

نئی دہلی 6 اگست (یواین آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے شمالی دہلی پولیس اسٹیشن میں تعینات دہلی پولیس کے سب انسپکٹر کو اپنے کزن کو گرفتار نہ کرنے اور پیشگی ضمانت حاصل کرنے میں مدد کرنے پر ایک شخص سے 40,000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے ۔ سی بی آئی ذرائع نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سب انسپکٹر وجے سنگھ کے خلاف منگل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم نے شکایت کنندہ سے اپنے کزن کو گرفتار نہ کرنے اور پیشگی ضمانت میں مدد کرنے پر 50,000 روپے رشوت طلب کی تھی۔ بعد ازاں وہ 40 ہزار روپے لینے پر راضی ہوگیا۔ سی بی آئی نے منصوبہ بند طریقے سے جال بچھا کر ملزم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔