سڈنی، 18نومبر(پی ٹی آئی )، اسٹارہندوستانی شٹلرز ستوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی نے منگل کو یہاں آسٹریلین اوپن سوپر500 ٹورنمنٹ میں چائنیز تائپے کے چانگ کوچی اور پو لی وی کو سخت سیدھے گیم میں شکست دے کر مردوں کے ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ لیا۔ہانگ کانگ سوپر500 اور چائنا ماسٹرز سوپر750 میں یکے بعد دیگرے فائنل میں پہنچنے والی دنیاکی نمبر 3 ہندوستانی جوڑی نے کوچی اور پو لی وی کے خلاف 48 منٹ کے ابتدائی راؤنڈ کے مقابلے میں 25-23، 21-16 سے فتح حاصل کی۔خواتین کے ڈبلز میں تاہم ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چندکو اپنے ابتدائی میچ میں انڈونیشیا کی ایف کوسوما اور ایم پسپیتاساری کے ہاتھوں 10-21، 14-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔