ستیہ پال ملک نے کسانوں کی تحریک کے معاملے پر ایک بار پھر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

   

میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک نے کسانوں کے احتجاج کے معاملے پر ایک بار پھر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ جے پور میں ایک پروگرام میں ستیہ پال ملک نے کہا کہ مودی حکومت چھوٹی چھوٹی باتوں پر افسوس کا اظہار کرتی ہے، لیکن کسانوں کی تحریک میں اب تک 600 کسان مارے جاچکے ہیں، لیکن آج تک مودی حکومت نے ان کے لیے کوئی افسوس کا اظہار نہیں کیا، کوئی قرارداد پاس نہیں کی۔ ستیہ پال ملک نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں نے مجھے تعینات کیا ہے اگر وہ استعفیٰ مانگیں تو میں اپنا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔