سجن کمار کی ضمانت عرضی پر 25 مارچ کوآئندہ سماعت

   

نئی دہلی15مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہوئے سکھ مخالف فسادات سے متعلق ایک معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے کانگریس کے سابق رہنما سجن کمار کی ضمانت عرضی پر سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس ایس اے نظیر کی بنچ نے جمعرات کو سجن کمار کی عرضی پر سماعت 25مارچ تک کے لئے ملتوی کردی۔تین مرتبہ ممبر پارلیمنٹ رہ چکے 73 سالہ سجن کمار نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں ضمانت عرضی دائر کی تھی ۔ جسٹس سنجیو کھنہ نے 25فروری کو سجن کمار کی ضمانت عرضی پر سماعت سے خود کو الگ کرلیا تھا۔