حیدرآباد: امسال رمضان المبارک کا مہینہ سخت گرمی کے موسم میں آرہا ہے۔بع ض لوگ اس تشویش میں مبتلا ہے کہ ایسے گرمی کے موسم میں روزے کیسے رکھے جائیں۔ حالانکہ شہر میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کرجارہا ہے۔ تو ایسے لوگ پریشان نہ ہوں۔ ہم قارئین کے لئے کچھ مفید نسخہ بتا رہے ہیں جس رمضان میں بیحد فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
یادرکھیں کہ سحری و افطار میں دیر سے ہضم ہونے والی غذاؤں سے پرہیز کریں۔ بلکہ ہلکی ونرم غذا کا استعمال کریں۔ سبزی ترکاری کا استعمال کریں، گوشت کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ سحری میں مصالحہ دار اشیاء سے پرہیز کریں۔ افطار میں پھلوں کا استعمال صحت کے لئے مفید رہے گا۔ دودھ دہی کا بھی استعمال کریں۔ او رسب سے بہتر غذا افطار میں کھجور ہے۔ تلی ہوئی اشیاء جیسے مرچی، بھجیاں وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔ افطار میں ناریل پانی کا استعمال بھی کافی مفید رہے گا۔ شوگر کے مریض رمضان شریف کے آغاز سے قبل ایک مرتبہ ڈاکٹر سے صلاح مشورہ کرلیں