سخت سکیورٹی میں 76 ویں کانز فلم فیسٹیول کا افتتاح

   

پیرس : فرانس کے ساحلی شہر کانز میں سخت سکیورٹی میں دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ 70ویں سالانہ کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہر سال کی طرح اس سال بھی تمام رعنائیاں شامل ہیں۔ فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ستاروں کی بڑی تعداد وہا ں پہنچ چکی ہے جبکہ آمد کا سلسلہ ساتھ ساتھ جاری رہے گا۔یہ میلہ ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب دوسری طرف متنازع پنشن قانون کے خلاف جنرل ٹریڈ یونین ’سی جی ٹی‘ نے دھمکی دی ہیکہ فرانس میں نئے ریٹائرمنٹ پروجیکٹ کی مخالفت کے تناظر میں فلمی میلے میں رکاوٹ کھڑی کی جائے گی۔ اس حوالے سے پہلا مزدور احتجاج 19 مئی کو ہو گا۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب کارلٹن ہوٹل کے صحن میں ایک احتجاجی اجتماع منعقد ہوا جہاں بین الاقوامی سنیما کے بڑے ستارے موجود تھے۔