سداسیوپیٹ میں سہ روزہ عرس شریف کا اختتام

   

ریاست و بیرون ریاست کے کثیر عقیدت مندوں کی شرکت، جگاریڈی، چنتا پربھاکر و دیگر زائرین میں شامل
سداسیوپیٹ۔ حضرت سید شاہ محمد صاحب قبلہ کا 418 واں اور حضرت محبوب پاشا صاحب قبلہ مجذوب کا 48 واں عرس شریف کی سہ روزہ تقریب مکمل ہوئی۔اس عرس شریف کے پہلے دن صندل مبارک کو ملگی حضرت محبوب پاشاہ کی بیٹھک سے نکل کر شہر کے مختلف راستوں سے گشت کرتا ہوا درگاہ شریف پہنچا۔جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند موجود تھے۔ دوسرے دن بعد نماز مغرب محفل چراغاں منعقد کیا گیا۔اور بعد نماز عشاء￿ مشاعرہ منعقد کیا گیا۔جس کا افتتاح حافظ سلمان سلطان پوری کی قرآت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس مشاعرے میں جلیل نظامی ، وحید پاشاہ قادری ، شکیل ظہیر آبادی ، ڈاکٹر نوید عبدالجلیل ، محبوب خان اصغر ، جنات فیض عباسی ، جناب رحمان راحت ،عمران حسین عمران ، امجد تحریم ، کریم راہی اور ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نے اپنا کلام پیش کیا۔ اس مشاعرے میں نظامت کے فرائض فیاض علی سکندر میں انجام دیئے۔ اور تیسرے دن بعد نماز عشاء قوالی کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا جس میں محمد شاکر اور محمد ذاکر نے اپنا کلام پیش کیا۔ عرس شریف کی تقریب میں تلنگانہ ، کرناٹک مہاراشٹرا علاوہ ملک کے کئی ریاستوں کے زائرین کے علاوہ مقامی رکن اسمبلی جگاریڈی ، اور سابقہ رکن اسمبلی چنتا پربھاکر ، ہائی کورٹ ایڈووکیٹ محمد مقیم بھائی ، نائب صدر نشین بلدیہ چنتا گوپال ،نمائندہ اراکین بلدیہ محمد نصیر الدین ، عبدالواجد (جنو) ، محمد سمیع الدین ، مبین محی الدین منسپل کونسلرز الیاس شریف , پولی راجو اور قدوس قریشی ،معاوین رکن بلدیہ سید کلیم پٹیل ، محمد وسیم اکرم ،صدر عیدگاہ کمیٹی محمد۔اکبر حسین ، ٹی آر ایس اقلیتی سیل صدر کامیل انصار ، محمد غوث پاشا صدر ایم ای ایم میں شرکت کی۔ عرس شریف کے انتظامات میں درگاہ کمیٹی کی ذمہ دارمحمد سکندر ، محمد۔انیس ، محمد۔فرید ، ایڈوکیٹ زلفقار ، محمد تاج الدین ، محی الدین ، عبدالرحیم ، محمد۔اظہر ، محمد۔اقبال اور محمد فیروز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اور محمد رفیع صاحب صدر درگاہ کمیٹی نے اس عرس شریف میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کا اور انتظامات میں تعاون کرنے والے محکمہ جات بلدیہ محکمہ برقیات اور محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔