حیدرآباد ۔ 12۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر کی حیثیت سے آئی اے ایس عہدیدار سدرشن ریڈی نے آج جائزہ حاصل کرلیا ۔ انہوں نے وکاس راج سے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالی۔ واضح رہے کہ حکومت نے وکاس راج کا تبادلہ کرتے ہوئے جی اے ڈی کے عہدیدار سدرشن ریڈی کو نیا چیف الیکٹورل آفیسر مقرر کیا ہے۔ وکاس راج کو ابھی تک کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ریونت ریڈی حکومت انہیں کسی اہم محکمہ کی ذمہ داری دینے پر غور کر رہی ہے۔ چیف کمشنر لینڈ ایڈمنسٹریشن کے عہدہ پر وکاس راج کے تقرر کے امکانات ہیں۔ اس عہدہ پر سینئر عہدیدار نوین متل اضافی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے چیف الیکٹورل آفیسر کے تحت موجود دو عہدیداروں کو حکومت نے اہم عہدوں پر فائز کیا ہے۔ 1