سدی پیٹ، گجویل اور پرانے شہر حیدرآباد میں برقی بلز کی عدم وصولی

   

زرعی شعبہ میں میٹرس کی تنصیب سے حکومت خوفزدہ، بی جے پی صدر بنڈی سنجے کی پریس کانفرنس
حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے الزام عائد کیاکہ گجویل، سدی پیٹ اور حیدرآباد کے پرانے شہر سے ٹی آر ایس حکومت برقی کے بلز وصول کرنے سے قاصر ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہاکہ ٹی آر ایس قائدین میٹرس کی تنصیب کے مسئلہ پر کسانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ کسانوں کو مفت برقی کی سربراہی کے نام پر برقی کا دیگر وسائل کے لئے استعمال ہورہا ہے اور میٹر کی تنصیب کی صورت میں پمپ ہاؤز پر غیر مجاز برقی کے استعمال کا علم ہوسکتا ہے۔ ٹی آر ایس قائدین برقی کے بیجا استعمال کے ذریعہ بھاری رقومات حاصل کرنے کے اسکام سے بچنے کے لئے زرعی شعبہ میں برقی میٹرس کی تنصیب کی مخالفت کررہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ گجویل، سدی پیٹ اور حیدرآباد کے پرانے شہر میں برقی عملاً مفت سربراہ کی جارہی ہے اور اِن علاقوں سے برقی بلز کی وصولی پر کوئی توجہ نہیں ہے۔ بنڈی سنجے نے کہاکہ بھدرادری پاور پلانٹ کے تحت بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں کی جارہی ہیں۔ فرضی ناموں کے ساتھ برقی کا استعمال ہورہا ہے۔ برقی کی سربراہی کے ذریعہ ٹی آر ایس قائدین کمیشن حاصل کررہے ہیں۔ کسانوں کو مفت سربراہی کے نام پر یہ اسکام جاری ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ مرکز کی جانب سے برقی میٹرس کی تنصیب کی تجویز سے کسانوں کا کوئی نقصان نہیں ہے۔ اگر حکومت اسکام میں ملوث نہیں تو پھر اُسے اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ ر